کیا بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی بارڈر-گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کی اور مہمان ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔

پیر کو میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم 340 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح آسٹریلیا سیریز میں برتری حاصل کرنے اور ورلڈ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں آگیا ۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو سڈنی میں شروع ہوگا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ پہلے ہی سنچورین ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جس کے بعد دوسری فائنلسٹ ٹیم کا مقابلہ جاری ہے۔میلبورن ٹیسٹ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں جبکہ بھارت کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
جنوبی افریقہ اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے میچ کے نتیجے میں آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر چلا گیا۔. آسٹریلیا کے پوائنٹس کی اوسط 58.89 سے بڑھ کر 61.46 ہوگئی۔بھارت کے پوائنٹس کی اوسط 55.88 سے کم ہو کر 52.78 ہو گئی ہے اور وہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔
آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہے لیکن بھارت اور سری لنکا بھی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں ہیں۔آسٹریلیا 61.46 پوائنٹس کی اوسط کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے اور WTC سائیکل میں اب بھی 3 میچ باقی ہیں اور بظاہر فائنل کھیلنے کے لیے اسے صرف ایک جیت درکار ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے پاس بارڈر-گواسکر ٹرافی کا آخری ٹیسٹ سڈنی میں اور سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے۔
اگر آسٹریلیا سڈنی میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ جیتتا ہے، تو وہ سری لنکا کے خلاف اوے سیریز کے نتائج سے قطع نظر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا، اور بھارت اور سری لنکا دوڑ سے باہر ہو جائیں گے۔اگر سڈنی ٹیسٹ ڈرا ہوا تو آسٹریلیا اب بھی پوائنٹس ٹیبل پر ہندوستان سے آگے رہے گا لیکن اس سے سری لنکا کے لیے ایک موقع پیدا ہوگا۔اگر آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ ڈرا کرتا ہے اور سری لنکا میں دونوں ٹیسٹ ہارتا ہے، تو وہ اپنا ڈبلیو ٹی سی سائیکل 53.51 پوائنٹس کی اوسط سے ختم کر دے گا جبکہ سری لنکا 53.85 پوائنٹس کی اوسط تک پہنچ جائے گا۔اگر آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ ہار جاتا ہے تو اسے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کے خلاف سیریز میں صرف ایک جیت درکار ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔