اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) حریت کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ 2025 کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو۔
نئے سال پر اپنے پیغام میں مشال ملک نے کہا کہ میں نئے سال پر سب کو دلی مبارکباد پیش کر تی ہوں۔. مجھے امید ہے کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کو انصاف ملے گا، دنیا میں امن ہو گا اور امن صحیح اور غلط کے درمیان جنگ میں جیت جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کو بھی مبارکباد دینا چاہتی ہیں۔. پاکستان 8ویں مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بن چکا ہے۔. مجھے امید ہے کہ رکنیت کے بعد کشمیر کاز کو دنیا میں زیادہ مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
مشال ملک نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ یہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کا سال ہو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یاسین ملک کو 10 سال سے نہیں دیکھا اللہ سے دعا ہے کہ ان سے ہماری دوبارہ ملاقات ہوجائے۔