85
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکا کے شہر نیو اولینز میں ہونے والے خونی حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ۔نیویارک پولیس کے مطابق زخمیوں میں کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ امریکی اخبارنے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں کو لانگ آئلینڈ اور کوہین میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔پولیس اور دیگر ذرائع نے بتایا کہ چار مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر منتظر افراد پر فائرنگ کر دی۔ اس موقع پر تقریبا 80 افراد میوزک پارٹی میں شرکت کے لیے کلب کے باہر کھڑے تھے۔