سوشل میڈیا پرپاکستان کے خلاف جو زہر اگلا جارہا ہے اسے روکنا ہوگا،وزیر اعظم

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب مل کر اس فتنے کا خاتمہ کریں گے،سوشل میڈیا پرپاکستان کے خلاف جو زہر اگلا جارہا ہے اسے روکنا ہوگا

،پاکستان کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں ان میں ملوث عناصرکا پوری طرح علم ہے،جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی وہ بہت بڑی بھول میں ہیں۔ جمعہ کو اپنی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اجلاس میں شریک وفاقی وزرا ،آرمی چیف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، چیف سیکریٹریز ، وزیراعظم آزاد کشمیر ، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور اعلی حکام کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے شرکا کومبارکباد دی کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں ہماری ذمہ داریاں دوسال کے لئے ہیں
،پاکستان اس حیثیت سے انٹرنیشنل ڈپلومیسی میں اپنی پوری استعداد کے ساتھ بھرپورکردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے سلامتی کونسل کا غیرمستقل ممبر بننے کیلئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی امن کے لئے اپناسفارتی کرداراحسن طریقے سے نبھائے گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ صوبوں میں سی ٹی ڈی کومضبوط کیا جارہا ہے ، پنجاب اس حوالے سے سب سے آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کوجدید تربیت ، ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کرنا ہوگا، میرٹ پر بھرتیاں کرنا ہوں گی۔ بالخصوص ایسے حالات میں جبکہ دشمن مذموم مقاصد کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے، یہ اقدامات انتہائی اہم ہیں۔
خیبرپختونخوا میں خارجی گھس بیٹھیے ملک کے امن کے دشمن ہیں۔سرحد پار سے چند دن پہلے جو حملہ ہوا اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔بلوچستان میں پاکستان کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں بنی جارہی ہیں ، ان میں ملوث خارجی ہاتھ کا پوری طرح سے علم ہے کہ کہاں کہاں سے ان کوسپورٹ مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا خواب تبھی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے جب ہم سب مل کرچاروں صوبوں، وفاق، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آچکا ہے ، وفاق، صوبوں اوردفاعی اداروں کو مل کر مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے بطور وزیراعظم میری کوئی پسند یا نا پسند نہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔