چین،سبزی منڈی میں آتشزدگی سے 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جسے صرف ایک گھنٹے کے بعد بجھا دیا گیا۔

چین کے شمالی صوبے میں سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے میڈیا رپورٹس کے مطابق سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔چینی نشریاتی ادارے نے مزید کہا کہ حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، جو صبح 8 بج کر 40 منٹ پر لگی اور صرف ایک گھنٹے بعد ہی بجھا دی گئی۔چینی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو اور دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ضلعی بازار سے دھوئیں کے گھنے بادل اور بڑے شعلے بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔