36
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کی بیٹی ثنا کولکتہ کے ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر اپنی کار میں ڈرائیو کر رہی تھیں کہ ایک بس نے ان کی کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔
ثنا اس وقت کار کے اندر تھی اور ان کی گاڑی کو ایک ڈرائیور چلا رہا تھا۔ اس حادثے میں خوش قسمتی سے سورو گنگولی کی بیٹی اور ڈرائیور محفوظ رہے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد بس فرار ہو گئی، جس کے بعد ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور کچھ دور جانے کے بعد اسے روک دیا گیا، اس دوران پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کی ٹکر سے ثناء کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے حوالے سے ابھی تک کسی کی طرف سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔