اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ٹورنٹو سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے جہاں تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی کرین مشین کی مدد سے بینک کے اگلے حصے کو توڑ کر اے ٹی ایم اور کچھ نقدی چوری کر لی گئی۔
یہ واقعہ منگل کی صبح 4:30 بجے باتھرسٹ اسٹریٹ اور لارنس ایونیو ویسٹ میں واقع TD میں پیش آیا جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں بینک کے سامنے عمارت میں توڑ پھوڑ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
پولیس کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اے ٹی ایم مشین چوری ہو گئی اور نقدی بھی چوری ہو گئی ہے جس کی تفصیلات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی اس واقعہ کی اطلاع ہو وہ پولیس سے رابطہ کرے۔ یہ واقعہ بینک کے سیکورٹی سسٹم اور اثاثوں کے تحفظ پر ایک نئی بحث کو جنم دیتا ہے۔ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔