اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا سے عبرتناک شکست،بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے با،ہر آسٹریلیا نے کوالیفائی کر لیا۔
آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ 6 وکٹوں سے جیتا، بھارت نے پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 181 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جب کہ ٹریوس ہیڈ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کے سکاٹ بولینڈ کو میچ میں 10 وکٹیں لینے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔دوسری جانب جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، اس بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔