کیا پاکستانی حکومت ایلون مسک کو سٹا رلنک کیلئے منظوری دےگی ؟

اردو ورلڈ کییڈا ( ویب نیوز  ) ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک سٹار لنک کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے منظوری کے منتظر ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت سے منظوری کے منتظر ہیں جب کہ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹار لنک کے درمیان بات چیت جاری ہے اور درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ سروس لائسنس کے لیے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور قومی خلائی ایجنسی قومی خلائی پالیسی کے تحت اس کا جائزہ لے رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے بہت سے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں بینڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز اور دیگر بہت سی اہم چیزیں شامل ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق تمام غیر ملکی سیٹلائٹ سروس فراہم کرنے والوں کا طریقہ کار یہی ہے۔ خلائی ایجنسی سے منظوری کے بعد خدمات فراہم کرنے کے لیے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا