عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے،صدر زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے۔

کشمیریوں کےیوم خود ارادیت پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی قرارداد 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی۔. بھارت نے 7 دہائیوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی ذمہ دار ہے، عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکے
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر سال 5 جنوری کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے کشمیری عوام سات دہائیوں سے حق خود ارادیت کا استعمال نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں کو پورا کرے اور ایسے اقدامات کرے جو کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا مطالبہ بھی کرنا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔