129
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی شام میں ترک دھڑوں اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جھڑپوں میں مزید 100 افراد ہلاک ہوئے جن میں 85 ایس ڈی ایف اور 15 ترک دھڑے کے ارکان شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ زیادہ تر ہلاکتیں منبج کے علاقے اور تشرین ڈیم میں جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔واضح رہے کہ یہ جھڑپیں ایس ڈی ایف کے رہنماؤں اور نئی پولیٹیکل انتظامیہ کے درمیان ملاقاتوں اور مشاورت کے باوجود جاری ہیں۔