تبت میں شدید زلزلہ،عمارتیں منہدم، 53 افراد ہلاک

 

ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تبت میں 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور اب تک 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے تبت کے علاقے، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور بھارت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز تبت کی ٹنگری کاؤنٹی تھا۔چین میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9:05 پر زلزلہ آیا۔

تبت کے زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔چینی خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ تبت کی ٹنگری کاؤنٹی میں زلزلے کے باعث مکانات منہدم ہوگئے اور 53 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پانچ سالوں میں خطے میں آنے والا سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔اطلاعات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بھی زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں، کھٹمنڈو میں زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں زلزلے کی شدت 5.1 تھی۔بھارت کے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 40 منٹ پر زلزلہ آیا جس کی شدت 5 سے 6 سیکنڈ تک عمارتیں لرزتی رہی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔