امریکہ اور برطانیہ میں برفانی طوفان،نظام زندگی درہم برہم،ہزاراوں افراد بجلی سے محروم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی وسطی ریاستوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

برفانی طوفان کے باعث ڈھائی ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو میں 1400 سے زائد پروازیں منسوخ اور 11000 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوہائیو ویلی میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے، واشنگٹن میں 9 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے جس کے باعث اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے مختلف علاقوں میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شمالی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہیں جب کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔