اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کو ایک ملک میں ملا ہوا ہے جس پر امریکہ کا لفظ لکھا ہوا ہے۔ٹرمپ نے ایک نقشے کے کیپشن میں ‘O Canada’ بھی لکھا۔ ٹرمپ اس سے قبل کینیڈا کی سرحد کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اگر اس عارضی لائن کو ہٹا دیا جائے تو یہ قومی سلامتی کے لیے بہتر ہوگا۔
فلوریڈا میں ایک پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر وہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ کو نہ روکا تو ان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھا جائے گا۔ گرین لینڈ بھی امریکہ کو دیا جائے۔ انہوں نے روسی صدر سے ملاقات میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوکرین کے تنازع کو حل کرنا چاہتے ہیں۔