اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔
سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر گفتگو میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی سے شام کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانا چاہیے اور ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانا چاہیے۔
منیر اکرم نے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے نازک موڑ پر ہے۔. حالیہ سیاسی پیش رفت معمول، استحکام اور امن کی بحالی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔. بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل کیا جانا چاہئے اور عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔
کونسل میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے عبوری حکومت کے رہنماؤں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیر مقدم کیا۔