اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کر دیا ہے۔
صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صہیونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن اور متحدہ عرب امارات نے نام نہاد تاریخی صہیونی ریاست کے اسرائیل کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد اور انتہا پسندانہ اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خودمختاری پر حملہ کرنے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں۔ عالمی برادری خطے کے ممالک اور عوام کے خلاف جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو رکوانے میں کردار ادا کرے۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔