شام کے دارالحکومت کی تاریخی مسجد میں بھگدڑ،4 افراد جاں بحق

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دمشق کی تاریخی امیہ مسجد میں بھگدڑ مچنے سے 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے رپورٹ کیا کہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں پانچ بچے بھی زخمی ہوئے، جنہیں شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔دمشق کے گورنر مہر مروان نے ایک بیان میں کہا کہ حکام حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے عوامی مقامات پر مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں 8 دسمبر کو سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر نئی عبوری حکومت قائم کی گئی تھی، جہاں 13 سال سے زائد عرصے سے خانہ جنگی جاری ہے۔بشار الاسد خاندان کی کئی دہائیوں پر محیط حکومت کے خاتمے کے بعد ان کی اپوزیشن اور دیگر گروپوں کی جانب سے عبوری حکومت قائم کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔