23
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطین، لبنان اور یمن میں اسرائیل کے حملے جاری رہے اور غزہ میں ہونے والے بم دھماکے میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوئے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر بمباری جاری رکھی۔. ٹائر شہر میں اسرائیلی حملے میں پانچ شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حملے میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔حوثی ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن کی دو بندرگاہوں اور ایک پاور سٹیشن پر فضائی حملے کیے جبکہ امریکی اور برطانوی طیاروں نے صوبہ امران میں 12 فضائی حملے کیے ہیں۔