116
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی بازی کے سامان میں دھماکے سے 6 افرادجاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ پنجاب کے منڈی بہاؤالدین ضلع کے کوٹ پھلے شاہ علاقے میں پیش آیا دھماکہ آتش بازی میں آگ لگنے سے مرنے والوں میں 4 خواتین اور ایک لڑکی شامل ہے۔.
واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔. زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔