120
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )اسرائیلی فورسز کی جبالیہ، شطی، دیر البلاح اور شجائیہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری
بمباری کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔شمالی غزہ میں جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جب کہ 5 روز میں 70 فلسطینی بچے شہید ہوئے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ کے تقریباً 1.1 ملین بچوں میں سے تمام شدید ذہنی بیماری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ادھر امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں جب کہ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی اسرائیلی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے اور حماس اسرائیل مذاکرات 90 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔