سائنسدانوں کا کمال،دماغ سے بری یادیں ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ ڈھونڈلیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  اچھے واقعات سوچ کر ہم اچھا محسوس کرتے ہیں مگر برے واقعات پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔

بعض افراد کے ذہنوں سے تلخ یادیں نہیں نکل پاتیں اور وہ انہیں ہر وقت پریشان کرتی ہیں۔تاہم سائنسدانوں کی جانب سے ایک ایسی پیش رفت کی گئی ہے جس سے دماغی صحت کے مسائل کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ خوشگوار یادوں کو واپس لانا اور بری یادوں کو مٹا دینا اب ممکن ہے۔ایک تجربے میں محققین نے 37 شرکا سے بے ترتیب الفاظ کو منفی تصویروں کے ساتھ جوڑنے کو کہا۔

بعد میں، انہوں نے بری یادوں کو کمزور کرنے کے لیے ان میں سے آدھے رابطوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔محققین نے کہا ہم نے اس تجربے میں دیکھا کہ ہمارے طریقہ کار نے لوگوں کے لیے بری یادوں کو یاد رکھنا مشکل بنا دیا، اور اس کے بجائے انہیں خوشگوار یادوں کے بارے میں سوچنے میں بھی مدد ملی۔محققین کی جانب سے تحقیق میں مطالعہ کے لیے منفی یا مثبت کے طور پر درجہ بند تصاویر کے ڈیٹا بیس کا استعمال کیا گیا، ان تصاویر میں زخمی اور جنگلی جانوروں اور پرامن مناظر یا مسکراتے ہوئے بچوں جیسی خوش کن تصاویر شامل تھیں۔

پہلے روز تحقیق کے شرکا نے منفی تصویروں کو بنے ہوئے بے معنی الفاظ سے جوڑنا سیکھا۔ نیند لینے کے بعد محققین نے رضاکاروں کے ذہنوں میں ان منفی تصویروں کو مثبت میں بدلنے کی کوشش کی۔پھر دوسری رات رضاکاروں نے سوتے ہوئے بنائے گئے الفاظ سنے۔ یہ نیند کے ایک مرحلے کے دوران کیا گیا تھا جو یادوں کو ذخیرہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس دوران محققین نے رضاکاروں کی دماغی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کی۔جب رضاکاروں نے اپنے بنائے ہوئے الفاظ سنے تو ان کے دماغی سرگرمی میں سائنسدانوں کو اضافہ دیکھنے کو ملا، خاص طور پر جب انہوں نے خوشگوار یادوں سے جڑے الفاظ سنے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دماغ جذبات پر کام کر رہا تھا۔

بعد ازاں اگلے روز محققین نے رضاکاروں سے سوالات پوچھے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ رضاکاروں کو منفی یادوں کو یاد رکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جو خوشیوں کے ساتھ مل گئی تھیں۔ اس کے بجائے، خوشگوار یادیں زیادہ آسانی سے ذہن میں آ گئیں۔محققین نے کہا: ہم نے محسوس کیا کہ نیند کی ایک سادہ سی تکنیک بری یادوں کو مٹانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔ یہ تکلیف دہ یادوں کے ساتھ لوگوں کے علاج کا نیا طریقہ بن سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا