اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اے آئی ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار انسانی ذہانت کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔
اے آئی اور انسانی ذہنی افعال کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا اور پایا کہ AI ٹیکنالوجی کا بار بار استعمال تنقیدی سوچ کی مہارتوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔سوئٹزرلینڈ میں SBS سوئس بزنس اسکول کے اس مطالعے کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی یا جوابات کے لیے دیگر اے آئی ماڈلز پر انحصار کرنے سے انسانوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین نے کہا کہ ذہنی افعال اس وقت متاثر ہوتے ہیں جب لوگ بیرونی مدد پر زیادہ انحصار کرتے ہیں اور گہری سوچ سے گریز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اثر تنقیدی سوچ کے حوالے سے زیادہ تشویشناک ہے، جس سے تفصیلات کا تجزیہ اور جانچ میں مدد ملتی ہے۔تحقیق کے لیے ماہرین نے 666 افراد کے ساتھ سروے اور انٹرویوز کئے۔ان انٹرویوز اور سروے نے تحقیق کی کہ وہ اے آئی ٹیکنالوجی کا کتنا استعمال کرتے ہیں اور پتہ چلا کہ نوجوان لوگ ایسا زیادہ کرتے ہیں، جبکہ 46 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اس ٹیکنالوجی کو کم سے کم استعمال کرتے ہیں۔
نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوانوں نے تنقیدی سوچ سے متعلق ٹیسٹوں میں سب سے کم اسکور کیا، جبکہ درمیانی عمر کے لوگوں نے زیادہ اسکور کیا۔تاہم، اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تنقیدی سوچ کی مہارتیں AI کے استعمال سے متاثر نہیں ہوتی ہیں۔محققین نے کہا کہ نتائج واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ AI ٹولز پر انحصار ذہنی افعال میں کمی کی صورت میں قیمت پر آتا ہے۔
تحقیق کے مطابق نتائج یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ AI کا استعمال بنیادی مہارتیں سیکھنے میں مدد کرتا ہے لیکن اعلیٰ ذہنی افعال کو نقصان پہنچاتا ہے۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ AI کا استعمال کرتے وقت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، ورنہ تجزیہ کرنے کی صلاحیت بہت متاثر ہوتی ہے۔محققین نے تسلیم کیا کہ مطالعہ لوگوں کے بیانات پر انحصار کرتا ہے اور نتائج کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق یا تجربات کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تاہم نتائج بتاتے ہیں کہ یہ اثر روکا جا سکتا ہے، یعنی تنقیدی سوچ کو اعلیٰ تعلیم یا AI کے استعمال کی تربیت کے ذریعے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ واضح رہا ہے کہ بیرونی ذرائع پر ضرورت سے زیادہ انحصار اندرونی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا باعث بنتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل سوسائٹیز میں شائع ہوئے۔