ٹرمپ کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے اہم تبدیلی

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے اہم تبدیلی سامنے آئی ہے۔

یہ تقریب، جو پہلے کانگرس کے کھلے میدان میں منعقد ہونے والی تھی، اب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر روٹونڈا ایریا میں منعقد کی جائے گی۔

روٹونڈا ایریا میں تقریباً 300 سے 800 افراد کے بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی گنجائش ہے جبکہ نو منتخب صدر نے تقریب کے لیے 25 ہزار کے قریب مہمانانِ گرامی کو دعوت دی ہے۔ علاوہ ازیں، لاکھوں ٹرمپ سپورٹرز کو بھی اس تقریب کے لیے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر سیکرٹ سروس نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں، اور نشستوں کے انتظامات میں بھی تبدیلی کی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب کانگرس کی بلڈنگ کے اندر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ سخت سردی کے اثرات سے بچا جا سکے۔

20 جنوری کو واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ایسا فیصلہ کرنا پڑا۔

تقریب میں صدر اور نائب صدر کے حلف اٹھانے کے بعد ایک خصوصی وکٹری تقریب کیپٹل ون ایرینا میں منعقد کی جائے گی، جہاں بڑی اسکرینوں کی مدد سے حاضرین اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ اس تقریب میں مہمانانِ گرامی کا شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔

یہ تبدیلی نہ صرف تقریب کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھے گی بلکہ مہمانوں اور شرکاء کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گی

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔