5
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں سکورر سعود شکیل اپنی انفرادی اننگز میں کوئی اضافہ کیے بغیر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے بلے باز محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نعمان علی اور ساجد خان بالترتیب 9 اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔