غزہ پر قبضہ تمام برائیوں کی جڑ،ختم کریں گے،حماس

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز ) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ثالث کو اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند بنانا چاہیے۔غزہ میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد اتوار کو مصر سے امدادی سامان کے ٹرک غزہ میں داخل ہونے لگے۔جنگ بندی کے پہلے دن حماس نے تین اسرائیلی خواتین قیدیوں کو رہا کیا ۔ریڈ کراس کی ایک ٹیم اس وقت اسرائیلی جیل میں رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کر رہی ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی کا انحصار اسرائیلی کارروائی پر ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔ ہم غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ثالثوں کو اسرائیل کو بھی معاہدے کا احترام کرنے کا پابند کرنا چاہیے۔ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ غزہ پر قبضہ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور ہم اس قبضے کو ختم کریں گے اور غزہ پر قبضے کو برقرار رکھنے کی تمام کوششوں کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔