لاس اینجلس آگ لگانے کے الزام میں گرفتار افراد کے حیرت انگیز انکشافات

 

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) لاس اینجلس، کیلیفورنیا، امریکہ میں مختلف مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم آگ کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات سے بھی نمٹنا پڑا اور حکام نے کم از کم 8 افراد کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا۔ان افراد پر متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگانے کا الزام ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ایک خاتون کو 14 جنوری کی شام کو مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خاتون نے اعتراف کیا کہ اسے آگ لگانے اور تباہی پھیلانے میں مزہ آیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اسی دن ایک اور شخص کو درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔. اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے پتوں کے جلنے کی بو پسند ہے۔12 جنوری کو، ایک اور مشتبہ شخص کو شمالی ہالی ووڈ میں آتش زنی کے پرانے وارنٹ پر گرفتار کیا گیا، جس پر باربی کیو لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے آگ لگانے کا الزام ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں 95 فیصد جنگل کی آگ انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے، چاہے وہ آتشزدگی ہو، بجلی کی تاریں گر جائیں یا لاپرواہی سے آتش بازی۔یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنتے ہیں، 2020 میں آتشزدگی کے نتیجے میں 44،000 ایکڑ سے زیادہ زمین جل کر خاکستر ہو گئی تھی، جب کہ گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے الزام میں کل 109 گرفتاریاں کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔. آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس سے تقریباً 40،000 ایکڑ رقبہ جل گیا ہے اور کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔