امریکہ کا میکسیکو کی سرحد پر اضافی انٹیلی جنس فورسز تعینات کرنے کا اعلان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایجنڈے پر عمل درآمد شروع ہوتے ہی امریکہ نے میکسیکو کی سرحد پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر 1500 اضافی فوجی بھیجے جا رہے ہیں جب کہ متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ ہیلی کاپٹر اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرحد پر زمینی افواج کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پینٹاگون کے قائم مقام سیکریٹری رابرٹ سیلز کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کیلیفورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے طیارے فراہم کرے گا اور پینٹاگون میکسیکو کی سرحد پر باڑ لگانے میں بھی حصہ لے گا۔ادھر امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سابق صدر جو بائیڈن کے کئی اقدامات منسوخ کر چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔