برطانیہ میں شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی ،الرٹ جاری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں آج سے برفانی طوفان کے اثرات محسوس کیے جانے کا امکان ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے 5 روز کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔

موسم کی شدید صورتحال کے حوالے سے آج ایک امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق طوفان ’ایوین‘ کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارش کا امکان ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ آئرش کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جب کہ جمعرات سے زرد موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

اس دوران برطانیہ کے مشرقی علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو سکتی ہے۔
میٹ آفس نے کہا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنل متاثر ہونے کا خطرہ ہے جس سے سروس میں خلل پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ ریل، ہوائی اور فیری خدمات بھی متاثر ہو سکتی ہیں اور سڑکیں اور پل بند ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے برفانی طوفان تباہی مچا سکتے ہیں جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے تلقین کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔