آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی نے سال 2024 کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جب کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوا۔آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔اکے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہنری اور سری لنکا کے کامندو مینڈس بھی آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے سال 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔