اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سیب، امرود اور دیگر پھلوں کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ کالا نمک، لیموں اور کالی مرچ کا بھی استعمال کرتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے پھل کھانے کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔
عام طور پر کیلا کالی مرچوں کیساتھ نہیں کھایا جاتا لیکن آج ہم آپ کو کالی مرچوں کیساتھ کیلا کھانے کے حیرت انگیز فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں ۔
معدے اور ہاضمے کیلئے بہترین
اللہ نے کیلے میں فائبر کی وافر مقدار رکھی ہے اور یہ ہاضمہ خواص بھی رکھتے ہیں جب کہ کالی مرچ معدے میں گیسٹرک جوس کو بھی متحرک کرتی ہے۔
اگر آپ کیلے کو کالی مرچ کے ساتھ کھائیں تو یہ آپ کے معدے کے لیے بہت اچھا رہے گا۔
مدافعتی نظام مضبوط
کیلے میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں جب کہ کالی مرچ فنگس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قبض سے نجات
اگر آپ قبض کا شکار ہیں تو کچے کیلے کو کالی مرچ کے ساتھ ملا کر اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
وزن میں کمی
کیلا کھانے کے بعد آپ کو اپنے پیٹ میں بھاری پن محسوس ہوتا ہے جس سے آپ کی بھوک کم ہوجاتی ہے اور اس طرح کیلے آپ کا وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں جب کہ کالی مرچ میٹابولزم کو بڑھاتی ہے جس سے جسم کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔