16
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سکھوں کا بھارت سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا مطالبہ ، 23 مارچ سے امریکہ میں ریفرندم شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے کہا کہ ہندوستان خالصتان تحریک کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔. مودی حکومت امریکہ اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو قتل کرنا چاہتی ہے۔. اس سے قبل ہردیپ سنگھ نجار کو کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔گرپٹونت سنگھ پنو نے مزید کہا کہ انہیں امریکی سرزمین پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، ٹرمپ انتظامیہ سے فوری طور پر بھارتی حکام سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔