105
ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) باغی فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورس (RSF) نے سوڈان کے شہر Omdurman کے ایک بازار پر حملہ کر کے 54 افراد کو ہلاک اور 158 کو زخمی کر دیا۔
آر ایس ایف نے بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا جس کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔یہ واقعہ سوڈان کے دارفور کے علاقے میں RSF کے زیر کنٹرول ہسپتال پر ڈرون حملے کے ایک ہفتے بعد پیش آیا ہے جس میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان حملوں کا الزام باغی فوجی گروپ آر ایس ایف پر بھی لگایا جا رہا ہے۔سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔