7
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لوگو کی نقاب کشائی کر دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کر دیا ہے۔ ایونٹ کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ لوگو کو دسویں ایڈیشن سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لوگو کا ایک نمایاں عنصر 6 بولڈ اور باہم مربوط لائنیں ہیں جو 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی عکاس ہے۔ اس ایڈیشن میں بھی شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔