ہمیں دو ریاستی حل دوبارہ تسلیم کرنا ہوگا،اقوام متحدہ کا ٹرمپ کو انتباہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہمیں مسئلے کو مزید پیچیدہ نہیں کرنا چاہیے۔

یہ ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کی بنیادوں پر قائم رہیں اور کسی بھی قسم کی نسلی صفائی سے گریز کریں۔انتونیو گوٹیرس نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دو ریاستی حل کو دوبارہ تسلیم کرنا چاہیے۔اگرچہ گوٹیرس نے اپنے خطاب میں ٹرمپ یا غزہ کے حوالے سے ان کی تجویز کا ذکر نہیں کیا لیکن اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے سیکرٹری جنرل کا ردعمل سمجھا جا سکتا ہے۔قبل ازیں گوتریس نے اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کمیٹی کو بتایا کہ شاہ عبداللہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں ٹرمپ کو عرب ریاستوں کی جانب سے ایک مربوط پیغام دیں گے۔سفیر ریاض منصور نے کمیٹی کو بتایا کہ فلسطین کے علاوہ ہمارا کوئی ملک نہیں ہے۔ غزہ اس کا قیمتی حصہ ہے۔ ہم غزہ نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو ہمارے آباؤ اجداد کی سرزمین بشمول غزہ سے بے دخل نہیں کرسکتی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا