اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔.
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ضلعی انٹیلی جنس کی سفارشات پر 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت کو آگاہ بھی کیا۔.
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور میں اہم شخصیات اور مختلف پروگراموں کے لیے سیکورٹی کے مسائل ہیں۔. ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کی سفارشات پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی۔.
انٹیلی جنس کمیٹی نے سفارش کی کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئی ہیں اور لاہور میں غیر ملکی شخصیات کی آمد اور مختلف پروگراموں کی وجہ سے سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔.
انٹیلی جنس کمیٹی نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز اور غیر ملکی معززین کے تحفظ کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ سیکورٹی وجوہات اور سیکورٹی خطرات کی وجہ سے پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔.