ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی لگا دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیئے۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کی جانب سے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اہلکاروں، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اہلکاروں، ملازمین اور ان کے اہل خانہ پر بھی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے امریکہ اور اسرائیل کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا ہے اور فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کر کے اپنے اختیار کا غلط استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔بین الاقوامی عدالت انصاف نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں ہیں کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پر حملہ کرنے میں کوئی احتیاط نہیں دکھائی، بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، اور جنگی جرائم میں قتل، تشدد اور دیگر غیر انسانی سلوک شامل ہیں۔ گرفتاری کے یہ وارنٹ غزہ کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے مفاد میں ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا