خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھ دیاگیا ،ٹرمپ نے دستخط کر دئیے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر ‘خلیج میکسیکو کا نام بدل کر ‘خلیج امریکہ رکھ دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلان پر دستخط کر دیے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ قدم سپر باؤل دیکھنے کے لیے اڑان بھرتے ہوئے اٹھایا جس کے بعد امریکی صدر کے طیارے میں اعلان کیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا کے اوپر سے پرواز کر رہے ہیں۔ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہے۔ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کا باضابطہ نام بدل کر خلیج امریکہ رکھ دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ وہ خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے افتتاح کے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں محکمہ داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ نام کی تبدیلی کو نافذ کرنے کے لیے 30 دنوں کے اندر تمام مناسب اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ خلیج سمندر کا وہ حصہ ہے جو تین اطراف سے زمین سے گھرا ہوا ہے اور اس کا ایک داخلی راستہ ہے۔ عام طور پر، خلیج میں داخل ہونے کا راستہ تنگ ہوتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق خلیج میکسیکو کو امریکا کا ‘تیسرا ساحل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ساحلی پٹی امریکی ریاستوں ٹیکساس، لوزیانا، مسیسیپی، الاباما اور فلوریڈا سے ملتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com