گوئٹے مالا میں مسافر بس کو حادثہ، 50 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گوئٹے مالا سٹی میں مسافر بس کو حادثہ ،50 افراد ہلاک

بس ہائی وے کے پل سے سیوریج کے نالے میں جا گری ،مسافروں سے بھری بس سان آگسٹن اکاسگوسٹلن شہر سے ایک مصروف راستے سے دارالحکومت میں داخل ہو رہی تھی جب یہ ہائی وے پل پونٹے بیلوس سے تقریباً 20 میٹر نیچے گندے نالے میں جا گری۔ترجمان کارلوس ہرنینڈز نے بتایا کہ 36 مردوں اور 15 خواتین کی لاشیں صوبائی مردہ خانے بھیج دی گئی ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے 20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اریالو نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور ملک کی فوج اور ڈیزاسٹر ایجنسی کو امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔