51
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو بیمار ہونے کے بعد روم کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
88 سالہ پوپ فرانسس کئی دنوں سے برونکائٹس میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے جمعے کی صبح ملاقات کے دوران انہیں بولنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد پوپ فرانسس کو خرابی صحت کے باعث روم کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق پوپ فرانسس کی جانب سے اگلے 3 دنوں تک ہونے والی تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پوپ فرانسس ہسپتال میں ضروری ٹیسٹ اور علاج کر رہے ہیں۔