38
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیو ز ) لائوس دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں تین چینی شہری بھی شامل ،جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاؤس میں دھماکے کے نتیجے میں تین چینی شہریوں سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
لاؤس کے صوبے Oudomxay میں ایک دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق چینی قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں تین چینی شہری بھی شامل ہیں، دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جس دکان میں دھماکا ہوا وہ چینی باشندے چلا رہے تھے تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔