2024 میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری،پہلے نمبر پر کون ؟

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی قرار پائے ۔

اسپورٹیکو نے 2024 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 100 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں۔رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی آمدنی 260 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔اس کی آمدنی کا بڑا حصہ سعودی عرب کے کلب النصر اور پرتگالی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے سے آیا، جب کہ اس نے مختلف برانڈز کے ساتھ 45 ملین ڈالر کمائے۔

دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال کھلاڑی سٹیف کری رہے جن کی کل آمدنی 153.8 ملین ڈالر تھی۔ برطانوی باکسر ٹائیسن فیوری 147 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔لیونل میسی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 2024 میں 135 ملین ڈالر کمائے۔برازیل کے اسٹار فٹبالرز نیمار جونیئر، کریم بینزیما اور کائلان ایمباپے بھی اس فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
2024 میں، امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف 30.4 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ سب سے زیادہ کمانے والی خاتون کھلاڑی رہیں، لیکن وہ بھی ٹاپ 100 میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com