اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش پولیس کو ملی ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مصطفیٰ کی لاش حب چوکی سے ملی ہے کیونکہ اسے 6 جنوری کو گاڑی سمیت وہاں لے جایا گیا تھا۔ ملزم ارمغان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا ئی۔
ملزمان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں ڈال کر آگ لگا دی۔ مقتول کی جلی ہوئی لاش گاڑی سے ملی۔ اس سے قبل پولیس نے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر کارروائی کی تھی جس کے دوران خفیہ کمرے سے گولیوں کے نشانات ملے تھے اور قالین پر خون کے دھبے بھی درج تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کا ڈی این اے میچ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون سے ڈی این اے میچ کیا جائے گا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ جب پولیس نے مصطفیٰ کی تلاش میں گھر پر چھاپہ مارا تو ارمغان نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئ