98
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر بھی بات چیت ہوئی،
اس کے علاوہ روس یوکرین جنگ روکنے پر بھی بات ہوئی۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ایک ایسے انتظام کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جو علاقائی سلامتی میں معاون ہو۔ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں اور ہنگامی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہنگامی عملے نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا اور اسے آگ لگنے سے بچانے کے لیے اس پر پانی کا چھڑکاؤ کیا۔