اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان آئین بچاؤ تحریک کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی۔ تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن لیڈر جے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔
وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما شامل ہوں گے۔
اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں۔ دورے کے دوران تاجر برادری اور بار ایسوسی ایشنز کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔
وفد پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا، اپوزیشن رہنما صحافی برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔