ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان رکھاجائے گا،کے پی کابینہ،رمضان پیکیج کی بھی منظوری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کے پی حکومت نے صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کے لیے رمضان/عید پیکج فنڈ اور ارباب اسٹیڈیم کا نام عمران خان کے نام پر رکھنے کی منظوری دی۔کے پی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا-

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریبوں، یتیموں اور خواجہ سراؤں کو شفاف طریقے سے پیکج فراہم کیا جائے، دہشت گردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکج میں شامل کیا جائے، غریب اور معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، صوبے کے تمام خواجہ سراؤں کو پیکج دیا جائے، پیکج کی تقسیم 15 رمضان سے قبل مکمل کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔
کابینہ اجلاس نے ایبٹ آباد پبلک سکول میں زیر تعلیم 15 یتیم طلباء کے لیے 4.920 ملین روپے کی سالانہ گرانٹ کی منظوری دی۔ اسی طرح ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کو عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیڈٹ کالج سوات فیز III کے منصوبے کے لیے اراضی کی لاگت میں اضافے کے حصے کے طور پر فنڈز کی منظوری دی گئی
کابینہ نے بی ایس نرسنگ گریجویٹس کے لیے 31,000 روپے ماہانہ کی انٹرن شپ اسکیم کی منظوری دی۔ کابینہ نے سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے لیے خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com