آئی ایم ایف جائزہ مشن کی پاکستان آمد ، کیا تنخوا ہ دار طبقے کو ریلیف مل سکے گا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 3 مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔

آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مذاکرات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ مذاکرات تکنیکی اور پالیسی کی سطح پر ہوں گے۔ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہو گا۔ وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں صوبوں سے الگ الگ مذاکرات کیے جائیں گے۔ مزید برآں کلائمٹ فنانسنگ پر آج پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔