اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو مغرب کے وقت تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں گواہ قریبی عدالت میں شہادتیں پیش کریں۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو ننگی آنکھوں سے دیکھا جائے اور گواہی اسلامی اصولوں کے مطابق دی جائے۔بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں قریبی عدالت کے ساتھ رویت کمیٹی میں بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔چاند نظر آنے کا حتمی اعلان عدالت شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔ ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک 28 فروری کو نظر آسکتا ہے اور رمضان المبارک کی پہلی تاریخ مارچ کی پہلی تاریخ ہوگی۔واضح رہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو 30 سال بعد ایک ایسا وقت آئے گا جب اسلامی اور عیسائی مہینے ایک ہی تاریخ سے شروع ہوں گے۔