امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے احکامات کو عارضی طور پر روک دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عدالت نے محکمہ دفاع سمیت مختلف امریکی سرکاری اداروں کے ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے برطرفی کے احکامات کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کا حکم دیا ہے۔

کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے صدر ٹرمپ کے آفس آف پرسنل مینجمنٹ کی جانب سے وفاقی ملازمین کی برطرفی سے متعلق جاری کیے گئے احکامات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔عدالت کے جج نے متعلقہ دفاتر کو 20 سے زائد سرکاری اداروں میں ملازمت کے ابتدائی چند ماہ میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی برطرفی کو فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
عدالت کے مطابق ملازمین کو برطرف کرنے کا اختیار مکمل طور پر متعلقہ ادارے کے پاس ہے، اس لیے پرسنل مینجمنٹ آفس کو کسی دوسرے ادارے کے ملازمین کو ملازمت یا برطرف کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں اس وقت دو لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین ایسے ہیں جن کی مدت ملازمت کو چھ ماہ بھی نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پہلے ہی ہزاروں ملازمین کو مختلف محکموں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔امریکہ میں سرکاری ملازمین کی مزدور یونین نے بھی ملازمین کی برطرفی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سان فرانسسکو کی عدالت سے برطرفی کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔