133
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سرائیل غزہ جنگ بندی میں توسیع کیلئے رضا مند ، امریکی تجویز قبول کر لی
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور اپریل کے وسط میں یہودیوں کی تعطیل کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یرغمالیوں میں سے نصف زندہ یا مردہ کو جنگ بندی کے پہلے دن اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے اعلان پر حماس یا جنگ بندی کے ثالثوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہو گیا تھا۔