کرکٹ کی تاریخ میں 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرنے کا انوکھا واقعہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرکٹ کی دنیا میں بہت سے انوکھے واقعات آپ نے سنے ہوں گے لیکن 3 گیند وں پر 4 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کا انوکھا واقعہ آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہو گا۔

 

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں اسٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کے خلاف 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سٹیٹ بینک نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔اننگز کے ستائیسویں اوور کی تیسری گیند پر پی ٹی وی کے فاسٹ بولر محمد شہزاد نے عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم آؤٹ ہوئے۔سعود شکیل کو پانچویں گیند سے پہلے ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا اور پانچویں گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی، اس طرح پی ٹی وی نے لگاتار 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوائیں۔واضح رہے کہ قانون کے مطابق وکٹ گرنے یا بلے باز کے ریٹائر ہونے کے بعد نئے بلے باز کو تین منٹ کے اندر وکٹ پر پہنچنا ہوتا ہے بصورت دیگر اسے آؤٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com